منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج کے امدادی سامان سے بھرے 4 طیارے نیپال روانہ

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثری کی امداد کے لئے امدادی سامان، طبی عملے اور فیلڈ اسپتال کے 4 طیارے کھٹمنڈو روانہ کر دیئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 4 سی 130 طیارے کھٹمنڈو روانہ کئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طیاروں میں ڈاکٹرز، طبی عملہ، سرچ و رسیکیو ٹیم ،30 بیڈ کا فیلڈ اسپتال اور اشیائے خورونوش بھی شامل ہیں، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے بھی نیپال کو امداد کی پیش کش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپال اور بھارت میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک جب کہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…