منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چارسدہ،15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش زلزلے کے جھٹکوں نے ناکام بنادی،ملزمان کی تصاویر اور ویڈیوزبنانے کے بعد متاثرہ خاندان کو دھمکیاں

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ پڑانگ کے حدود ماجوکے میں15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش زلزلے کے جھٹکوں نے ناکام بنادی۔ملزمان نے لڑکی کی ننگی تصاویر اور ویڈیوبنائی،گھروالوں کو پولیس میں رپورٹ نہ کرنے کی دھمکی ۔ عائشہ کی والدہ چیخ وپکار کرتی ہوئی تھانہ پہنچ گئی۔پڑانگ پولیس نے اعظم اور واصف کے خلاف 506,354,452,376,511/34کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق گلناز زوجہ فقیر گل سکنہ ماجوکے نے پولیس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں رشتہ داروں کے گھر ختم القران کے سلسلے میں گیا تھا کہ اس دوران اعظم ولد بشیر اور وا صف ولد نوشاد دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوئے اور میری بیٹی مساۃ عائشہ پر پستول رکھ برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنائی اور زبردستی بد فعلی کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران زلزلے کے شدید جھٹکے شروع ہوگئے جنکی وجہ سے ملزمان نے میری بیٹی کو چھوڑ کر گھر سے نکل گئے ۔ملزمان نے راستے میں مجھے اور میرے بھائی کو بھی دھمکی دی کہ اگر اس سلسلے میں پولیس میں جانے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔ مساۃ گلناز نے کہا کہ میں گھر میں موجود نہیں تھی اور شوہر محنت مزدوری کے لئے گیا تھا۔گھر آکر بیٹی نے سارہ قصہ سنایا۔میں ایک غریب اور بے بس خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اگر انصاف نہ ملاتوخاندان سمیت ہر قسم احتجاج کرونگا۔اس موقع پر ایس ایچ او پڑانگ منظور خان نے کہا کہ عائشہ کی والدہ کی رپورٹ پر اعظم اور آصف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔  تھانہ پڑانگ کے حدود ماجوکے میں15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش زلزلے کے جھٹکوں نے ناکام بنادی۔ملزمان نے لڑکی کی ننگی تصاویر اور ویڈیوبنائی،

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…