بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

عاصمہ رانی قتل ٗملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ، ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو گرفتار کرنے کی درخواست، ملزم اس وقت کہاں ہے،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی پولیس نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی انٹرپول سے مدد مانگ لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے

سعودی عرب میں انٹرپول سے عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو ڈھونڈ کر گرفتار کرنے اور وطن واپس بھیجنے میں تعاون کیا جائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم مجاہد اللہ میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنے کے فوری بعد بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔دوسری جانب عاصمہ رانی کی بہن نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مجاہد اللہ آفریدی کی جانب سے دھمکیوں کا پولیس حکام اور آفتاب عالم کو علم تھا۔  خیبر پختونخوا پولیس کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سعودی عرب میں انٹرپول سے عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…