پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

جڑانوالہ میں بھابھی اور 2بھتیجیوں کے قاتل کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،ملزم کی ورثاء سے آخری ملاقات، بار بار کیا وصیت کرتارہا؟افسوسناک صورتحال

datetime 30  جنوری‬‮  2018

جڑانوالہ (آئی این پی )جڑانوالہ میں بھابھی اور 2بھتیجیوں کے قاتل کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ منظور عرف جورا نے سال 2005ء کو اپنی بھابھی اور 2بھتیجیوں کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 13سال قبل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 22گ ب میں گھریلو لڑائی جھگڑوں پر منظور عرف جورا نے اپنی بھاوج امینہ اور اس کی 2بیٹیوں شگفتہ اور تسلیم بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ وقوعہ کے کچھ ماہ بعد مجرم کو گرفتار کرکے مقدمہ کی کاروائی شروع ہوئی

اور 22نومبر 2005ء کو سیشن جج فیصل آباد عبدالوحید خان نے منظور عرف جورا کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی مجرم نے صدر سے رحم کی اپیل کی جو مسترد کر دی گئی ۔دوسری جانب ورثاء نے متاثرہ خاندان سے صلح کی کوششیں بھی کیں مگر مفاہمت نہ ہونے پر جیل حکام آج 31جنوری کو تہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکائیں گے جیل حکام نے ورثاء سے آخری ملاقات کر وا دی ہے ملاقات کے دوران رقت آمیز مناظر تھے ۔ ملزم ورثاء کو صلح صفائی سے رہنے کی وصیت کرتا رہا ۔ یادر ہے کہ قبل ازیں مجرم منظور عرف جورا کو 27جنوری کو پھانسی دی جانی تھی مگر پھانسی سے چند منٹ قبل ایک مدعی کی جانب سے معاف کرنے پر مجرم کی پھانسی روک دی گئی تھی۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…