لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب کو خط ارسال کردیا ۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے
کہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں، وفاقی وزیر خارجہ کی منی نڈرنگ سے متعلق نا قابل تردید شواہد موصول ہوئے ہیں، انکے فارن اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے، منی لانڈرنگ کے لئے اہلیہ کے فارن اکاؤنٹس بھی استعمال کئے گئے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فارن اکاؤنٹس میں مشکوک اور بے نامی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔غیر ملکی ہوٹلزاور مشکوک بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا ہے جو انہوں نے الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔خط میں عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور اقامہ تسلیم کر چکے ہیں جبکہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے کیس میں مماثلت ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ نیب خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کرے، غیر ملکی ہوٹلز، بینک اکاؤنٹس اور بے نامی ٹرانزیکشنز کے ثبوت میں فراہم کروں گا۔کیا کہ نیب خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کرے، غیر ملکی ہوٹلز، بینک اکاؤنٹس اور بے نامی ٹرانزیکشنز کے ثبوت میں فراہم کروں گا