اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان بدزبانی ترک کر دیں ،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے خود کیا کررہے ہیں؟حمزہ شہباز نے کھری کھری سنادیں

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان بدزبانی کو ترک کر دیں کیونکہ سازشوں اور چور دروازوں سے وزیر اعظم نہیں بنا جاسکتا،آگے بڑھنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے ،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے لاکھوں تنخوائیں لے رہے ہیں ، قادری کے تماشے میں عمران ،زرداری اور خالی کرسیاں تھیں ، کرپشن کے الزام لگانے والے عدالتوں کے بلانے پر غائب ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

گزشتہ روز ریواز گارڈن میں منو بھائی کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ منو بھائی بلند پایہ صحافی ہی نہیں ایک عظیم شخصیت کے مالک بھی تھے ،جنہوں نے صحافت میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،منو بھائی نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے وقف کر دی اور بالخصوص تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے ان کی کاوشیں ہم سب کیلئے قابل تقلید ہیں ۔انہوں نے کہاکہ منو بھائی جیسی شخصیت صدیوں میں جنم لیتی ہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا لمبے عرصے تک پر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مرحوم کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جواررحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی تقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔حمزہ شہباز نے کہا کے منو بھائی بلاشبہ ہم سب کیلئے خاص طور پر صحافت سے وابستہ افراد کیلئے رول ماڈل اور انہوں نے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی سوگوار چھوڑا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو مل کر پاکستان کا سوچنا ہوگا۔ہمارا ہمسایہ ملک جہاں علیحدگی پسند تحریکیں بھی چل رہی ہیں صر ف جمہوریت کے تسلسل کے باعث آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کااعلان خوش آ ئندہ ہے امید ہے

عام انتخابات بھی اپنے وقت پر ہونگے کیونکہ ترقی کا واحد راستہ جمہورہت ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ الزامات کی سیاست چھوڑ کر تعمیری انداز اپنائیں اسی سسٹم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے خواب کو پورا کیاہے جبکہ سی پیک گیم چینجر ثابت ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران بتائیں کہ انہوں نے خیبت پختونخواہ میں عوام کی کیا خدمت کی ہے جہاں انہیں ساڑھے چار برس بعد اس بس سروس کا خیال آیا جسے وہ لاہور میں جنگلہ بس قرار دے چکے تھے۔انہوں نے کہا

کہ لوگ جمہوری رہنماؤں کا گریبان پکڑ سکتے ہیں آمروں کا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی محاز پر مشکلات کا سامنا ہے۔پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے لاکھوں تنخوائین لے رہے ہیں ، قادری کے تماشے میں عمران ،زرداری اور خالی کرسیاں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ زرداری سے سوئس اکاؤنٹس کا بھی حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتل پکڑے گئے، اگر فرانزک لیب نہ ہوتیں تو قاتل نہ پکڑا جاتے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…