منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کا سیاسی جماعت کے ضلعی صدر کے بھتیجے کے ہاتھوں قتل،مجاہد آفریدی خودبھی ایک بیٹی کا باپ ،قتل کے افسوسناک محرکات سامنے آگئے

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (این این آئی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کے بھتیجے نے رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کردیا تاہم واقعہ کو دو روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں بی ڈی ایس تھرڈ ایئر کی

طالبہ عاصمہ بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھی، گزشتہ روز اسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، عاصمہ کوہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مقتولہ کی میت اس کے آبائی علاقے لکی مروت منتقل کردی گئی،جہاں اسے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔مقتولہ عاصمہ بی بی نے دم توڑنے سے قبل واضح الفاظ میں مجاہد آفریدی نامی شخص کا نام لیا تاہم پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ پولیس کے مطابق ملزم مجاہد آفریدی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا بھتیجا ہے اور عاصمہ کو رشتے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔عاصمہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ مجاہد آفریدی پہلے سے شادی شدہ اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ملزم دبئی میں کاروبار کرتا ہے اور حال ہی میں وہ واپس آیا تھا۔ اس نے عاصمہ سے شادی کے لیے رشتہ بھی بھجوایا تھا تاہم شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اسے انکار کردیا گیا تھا۔دوسری جانب عاصمہ کے انسانیت سوز قتل کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں ملزم مجاہد آفریدی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…