اسلام آباد(نیوزڈیسک)”میموگیٹ سکینڈل“ پھر منظر عام پر،پیپلزپارٹی اور حسین حقانی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا
حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کرکے واپس نہیں آئے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کدھرگیا؟کیا وہ بھی ووٹ ڈالیںگے؟کیوں نہ حسین حقانی کو بلالیں اکہ وہ یہاں آکر میمو گیٹ کا سامناکریں،چیف جسٹس نے اس موقع پر میمو گیٹ سکینڈل کیس کی فائل طلب کرلی، حسین حقانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی سے ان کاتعلق ہے میمو گیٹ سکینڈل کے بعد وہ جنوری2012ءمیں تحریری یقین دہانی پر ملک سے باہرگئے لیکن پھر کبھی واپس نہ آئے۔واضح رہے کہ حسین حقانی نے گزشتہ روزچیف جسٹس کے اس بیان پر کہ ”ہم اپنے فیصلے ضمیر کے مطابق کرتے ہیں“ ٹوئٹر پر انتہائی متنازعہ تبصرہ کیاتھا کہ ”یہ ضمیر صاحب میجر جنرل ہیں یا لیفٹیننٹ جنرل؟“ حسین حقانی نے چیف جسٹس کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہاتھا کہ ”جج صاحبان کا کام قانون کے مطابق فیصلہ دینا ہے،ضمیر صاحب کے کہنے پر نہیں“۔