منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

مشال قتل کیس کا فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائیگا،تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2018 |

ہر ی پور (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت مشال قتل کیس کا محفوظ فیصلہ 7 فروری کو سنائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس کے 61 ملزمان میں سے 58 ملزمان گرفتار ہیں ٗ4 جنوری کو مشال قتل کیس کے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد زیرحراست ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان میاں سعید نے بتایا تھا کہ مشال قتل کیس کے ملزم اظہار عرف جونی کو مردان کے علاقے صدر سے

گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم گزشتہ 8 ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔ڈی پی او کے مطابق ملزم اظہار کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد ہوئی جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ٗڈی پی او مردان میاں سعید نے بتایا تھا کہ مشال قتل کیس میں مجموعی ملزمان کی تعداد 61 ہے جن میں سے 58 کو گرفتار کرلیا گیا اور اب بھی 3 ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں خیال رہے کہ گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو ایک مشتعل ہجوم نے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔مقتول مشال خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر مذہب کی توہین کی تاہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔مشال قتل کیس ہری پور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت ہے اور عدالت زیرحراست 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کرچکی ہے۔واضح رہے کہ مشال خان کے والد اقبال خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیس کو ایبٹ آباد منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے پشاور یا مردان میں جان کو خطرے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور دھمکیاں ملنے کا بھی بتایا تھا۔اقبال خان کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے 27 جولائی کو مقدمے کو ہری پور منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…