جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ سے ناجائز مراسم ، بھارتی نژاد نکی ہیلی نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ماورائے شادی کسی قسم کے ناجائز تعلق سے متعلق افواہوں کو سخت سے مسترد کردیا ہے اور انھیں بہت ہی جارحانہ اور بے ہودہ الزام قراردیا ہے۔صدر ٹرمپ کے بھارتی نژاد نکی ہیلی سے ناجائز مراسم کا انکشاف ’’فائر اور فیوری‘‘ ( آتش اور غیظ) کے مصنف مائیکل وولف نے گذشتہ ہفتے ایک ٹیلی ویڑن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔

انھوں نے امریکی میگزین کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ سے کسی قسم کے رومانس کا سے سے انکار کیا اور کہاکہ یہ بالکل غلط بات اور بے ہودہ الزام ہے۔ انہوں نے کہاکہ مصنف نے کہاہے کہ اوول آفس میں صدر کے ساتھ اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں گفتگو کرتی رہی ہوں ۔میں یہ واضح کردوں کہ میں نے کبھی صدر سے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کی ہے اور نہ میں نے کبھی ان سے تنہائی میں ملاقات کی ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف صدر سے جنسی تعلقات کی افواہیں مردوں کا ایک چھوٹا گروپ پھیلا رہا ہے اور یہ مضبوط عزم کی حامل خواتین سے پریشان ہے۔بیشتر مرد تو خواتین کا احترام کرتے ہیں لیکن مردوں کا یہ چھوٹا گروپ ایسا ہے کہ اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کریں اور اس کے بارے میں کھل کر اظہار خیال بھی کریں تو وہ اس سے نالاں ہوجاتا ہے اور اس کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ ان کی یہ سوچ ہے کہ اس طرح انھیں گرایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور صدر کے درمیان قریباً تمام پالیسی معاملات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور انھوں نے جو بھی اقدامات کیے ہیں ، مجھے ان سے اتفاق ہوتا ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…