لاہور (آن لائن) زینب قتل کیس میں ایف آئی اے بھی متحرک ہو گئی،ملزم عمران اور اس کے گھر والوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے ایف آئی اے نے کام شروع کر دیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحقیقات کا حکم دے دیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو تفتیشی افسر مقرر کیا۔
ایف آئی اے نے ملزم عمران کے علاوہ ارشد، سلمیٰ بی بی، سمرین، نورین، فہد علی اور زیرش کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے بینکوں کو لیٹر جاری کر دئیے۔ اس حوالے سے 31 کمرشل بینکوں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات ٹیکنیکل بنیادوں پر کی جائے گی۔