منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

نوشہرہ میں کمانڈو آپریشن شروع،پولیس کمانڈوز ٹروپس ،لیڈیز پولیس کمانڈوز ،آپریشن پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،سپیشل برانچ سکواڈ کا سراغ رساں ڈاک سکواڈ حرکت میں آگیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ نوشہرہ کینٹ سرکل پولیس کمانڈوز کی جانب سے معاشرئے میں چھپے ہوئے امن دُشمن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن الرّعد کا آغاز۔میں پولیس کمانڈوز ٹروپس ،لیڈیز پولیس کمانڈوز ،آپریشن پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،سپیشل برانچ سکواڈ کا سراغ رساں ڈاک سکواڈ کی مدد سے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن الرّعد کا باقاعدہ آغاز ۔

پولیس کے سپیشل فائٹر کمانڈوز RRF (COMMANDO )ٹروپس نے نوشہرہ کینٹ سرکل کے داخلی اور خارجی راستوں کا کنٹرول سنھبال لیا ۔سکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب 02 خطرناک مجرمان اشتہاریوں ،67 جرائم پیشہ افراد سمیت 60 مشکوک افراد گرفتار ۔اسلحہ و منشیات برآمد ۔دوران آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر 07 افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS ۔300 مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ بزریعہ VVS ۔225 گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کے لیے معاشرے کے امن میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف پولیس کمانڈوز کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شروع آپریشن الرّعد اہداف کے حصول تک جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق :۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی (پی ایس پی) کے خصوصی احکامات پر پرامن معاشرئے میں چھپے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد سمیت نوجوان نسل اور معصوم عوام کو نشے کی خطرناک لت لگا کر عضو معطل بنانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کے سپیشل فائٹر کمانڈوز RRF (COMMANDO ) ٹروپس کے خصوصی دستوں کا آپریشن الرّعد کا شروعات ۔نوشہرہ کینٹ سرکل میں ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق کی سربراہی میں

ایس ایچ اؤ تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر فضل شیر خان ،ایس ایچ اؤ تھانہ نوشہرہ کلاں ایس ائی زرداد خان ،ایس ایچ اؤ تھانہ رسالپور ایس ائی ایوب خان کی قیادت میں پولیس کمانڈوز RRF کے خصوصی دستوں ،لیڈیز پولیس کمانڈوز ،آپریشن پولیس ٹروپس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،سپیشل برانچ سکواڈ کا سراغ رساں کتوں کی مدد سے رسالپور اور گردونواح میں آپریشن الرعد میں نمایاں پیش رفت ۔سیکیورٹی فورسز کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 0 2خطرناک مجرمان اشتہاریوں ،67 جرائم پیشہ افراد سمیت

60 مشکوک افراد گرفتار ۔3400گرام چرس ،05 پستول ،01 بندوق ،30 مختلف بور کے کارتوس برآمد۔آپریشن پولیس ٹروپس کی جانب سے لیڈیز پولیس کمانڈوز کے ہمراہ دوران آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر 07 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔آپریشن الرّعد کے دوران پولیس کمانڈوز کی جانب سے کینٹ سرکل کے داخلی اور خارجی مقامات پر سپیشل چیک پوائنٹ پر بزریعہ جدید ٹیکنالوجی ۔300 مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ بزریعہ VVS ۔225 گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی ( پی ایس پی) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سا لمیت اور امن وامان کے قیام سمیت اہداف کے حصول تک پولیس کمانڈوز کی جانب سے ضلع بھر میں جاری آپریشن الرّعد جاری رہے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…