منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پچاس ہزار روپے کے عوض پنجاب میں فروخت ہونے والی خاتون معذوربچے سمیت تحفظ لینے اور جان بچانے عدالت پہنچ گئی،افسوسناک انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ اٹک میں پچاس ہزار روپے کے عرض فروخت ہونے والی24سالہ غریب ،بیوہ،خوبرو دوشیزہ اپنے تین سالہ معزور بیٹے کے ساتھ فرار ہوکر عدالتی پناہ لینے ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ پہنچ گی۔پولیس نے خوفزدہ اور غم کی ماری بیوی مسماۃ رابعہ شاہ کو ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کی خاتون وکیل عہددار اور انسانی حقوق کی کارکن مسز نورزمینہ ایڈوکیٹ کے پاس بھیج دیا۔خاتون وکیل اور ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے وکلا ٗ کے معاونیت خاتون رابعہ شاہ کو بیٹے سمیت تحفظ دیتے ہوئے

غیرسرکاری تنظیم نور ٹرسٹ پشاور کے دارالامان بھیج دیا۔ٹرسٹ اور وکلا ٗ نے غریب بیوہ خاتون کو مکمل تحفظ دینے کا معایدہ کردیا۔متاثرہ خاتون اور اس کے معزور بیٹے کو نور ٹرسٹ کی تحویل میں دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ اٹک سے فرار ہونے والی 24 سالہ خوبربیوہ خاتون مسماۃ رابعہ شاہ بیوہ انور شاہ دختر گل حسین سکنہ رستم ضلع مردان تحفظ لینے اور جان بچانے ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ پہنچ گی۔سیکورٹی پر معمور خاتون کانسٹبل نے ضلعی کچری نوشہرہ داخل بدخواس خاتون سے عدالت انے کی وجہ دریافت کی جس پر اس نے تمام معجراہ نتایا ۔لیڈی پولیس اہلکار نے ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کی خاتون وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن مسز نورزرمینہ ایڈوکیٹ کے حوالے کیا قانونی امداد کی درخواست کی۔ ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کی خاتون وکیل عہددار اور انسانی حقوق کی کارکن مسز نورزمینہ ایڈوکیٹ نے نوشہرہ کی بار کے صدر سید سجاد علی شاہ ایڈوکیٹ سمیت دیگر زمنہ داران سے مشاورت کرنے کے بعد معروف غیر سرکاری تنظیم نور ٹرسٹ کے اہلکار کو ڈسٹرکٹ کورٹس بلایا گیا۔خاتون وکیل عہددار اور انسانی حقوق کی کارکن مسز نورزمینہ ایڈوکیٹ کے مطابق خاتون رابعہ شاہ کے مطابق اس کا تعلق مردان کے گاوں رستم سے ہے اس کے والدین اور شوہر وفات پاگئے ہیں تین سالہ بیٹا معزور بیٹا حسن ہے ایک قریبی رشتہ دار مسمی اسماعیل خان نے

معزور تین سالہ حسن بچے کو دم کروانے پنجا ب کے علاقے اٹک لایا اور مجھ کو ایک عمررسیدہ شخص کے ہاتھ پچاس ہزار روپے میں فروخت کردیا ۔متاثرہ خاتون کے مطابق جب مجھ کو شک گزرا تو میں نے ان لوگوں سے کہا کہ میں غریب ہوں مگر غیرت مند پختون ہوں۔میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے میرے معزور بیٹے کو دم کروانے میرا رشتہ دار یہاں لایا مجھ کو چھوڑ دو ورنہ میں خودکشی کرکے اپنی جان دے دونگی اس کے بعد خاتون کے مطابق وہ فرار ہو

کر گاڑی نوشہرہ پہنچی عدالت کے سامنے فوجیوں کو دیکھا تو گاڑی سے اترکر ان کے پاس گی انہوں نے مجھ کو عدالت کے اندر بھیج دیا۔خاتون وکیل اور ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے وکلا ٗ کے معاونیت خاتون رابعہ شاہ کو بیٹے سمیت تحفظ دیتے ہوئے غیرسرکاری تنظیم نور ٹرسٹ پشاور کے دارالامان بھیج دیا۔ٹرسٹ اور وکلا ٗ نے غریب بیوہ خاتون کو مکمل تحفظ دینے کا معایدہ کردیا۔متاثرہ خاتون اور اس کے معزور بیٹے کو نور ٹرسٹ کی تحویل میں دے دیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…