برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ہر کوئی اپنی پسند کا نام رکھتا ہے لیکن ایک ایسا نام ہے جسے مسلمان بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، جرمنی، آسٹریا اور برطانیہ کے گورے اپنی طرز کے نام رکھتے ہیں، جرمنی جیسے ملک میں ایلیس اور الیگزینڈر کے نام زیادہ مشہور ہیں اور لوگ زیادہ
نام یہی رکھتے ہیں مگر اب یہاں ایسا نام مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے جسے جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے، جی ہاں تیزی سے مقبول ہونے والا نام محمد ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک عشرے میں یہ نام 97 پوزیشن سے 26 پوزیشن پر آ گیا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ 2015ء کے بعد اس وقت ہوا جس انجیلا مرکل نے شام اور عراق کے پناہ گزینوں کے لیے جرمنی کے بارڈرز کھول دیے اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جرمنی میں جا کر مقیم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق سوسائٹی برائے جرمن زبان کے سربراہ نے بتایا کہ جس تیزی سے محمد نام مقبول ہو رہا ہے اگر یہ شرح اسی طرح رہی تو جرمنی میں آئندہ تین سال میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن جائے گا۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک میں نام محمد اس وقت سرفہرست ہے، برطانیہ میں یہ نام دوسرے نمبر پر ہے اس کے علاوہ آسٹریا میں اس وقت پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد ہے۔ دنیا میں ہر کوئی اپنی پسند کا نام رکھتا ہے لیکن ایک ایسا نام ہے جسے مسلمان بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، جی ہاں تیزی سے مقبول ہونے والا نام محمد ہے۔