منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خواتین کی ویڈیوز بنانے والے جعلی عامل نے مجھے خاموش رہنے کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی پیشکش کی، میرے انکار کرنے پر اگلے ہی دن کیا ہوا؟ اقرار الحسن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹیم نے ایک جعلی عامل اور نجومی علی تبسم کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اسے پکڑوا دیا، تفصیلات کے مطابق آج سے چار سال پہلے بھی اسی ٹیم نے یہاں چھاپہ مارا تھا اور اس جعلی نجومی و عامل علی تبسم کے کارندے وہی تھے جو آج ہیں، معروف اینکر اقرار الحسن نے بتایا کہ جب اس جعلی عامل و نجومی علی تبسم کو راز فاش ہونے کا خطرہ محسوس ہوا تو اس نے اڑھائی کروڑ روپے کی پیشکش کی

لیکن پروگرام سرعام کی ٹیم نے اڑھائی کروڑ روپے ٹھکرا دیے اور اس جعلی عامل کو گرفتار کرا دیا لیکن وہ اتنے بارسوخ ہے کہ اس نے اگلے ہی دن ضمانت حاصل کر لی اور دوبارہ آزاد ہو گیا، سرعام کی ٹیم نے اپنے کارکنوں کے ذریعے اس جعلی عامل کا پتہ چلایا جو علم نجوم کے نام پر نہ صرف سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہا تھا بلکہ خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا اور ان کی ویڈیوز بنا کر بعد میں انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا، نجی ٹی وی چینل کے اینکر اقرار الحسن نے اسے گرفتار کرایا لیکن وہ عدالت سے ضمانت لے کر دوبارہ رہا ہو گیا، جب ملزم علی تبسم گرفتار ہوا تو اس نے انہیں پروگرام نشر نہ کرنے کے لیے اڑھائی کروڑ روپے بطور رشوت کی پیشکش کی اور کہا کہ مقدمہ بھی واپس لے لو اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ یہ شخص کتنے لوگوں کو لوٹ چکاہو گا۔ یہ اکثر ٹی وی چینلوں پر بیٹھا ہوتا ہے ، یہ خواتین کو بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسے مانگتا تھا اور عزت سے بھی کھیلتا تھا اس نے بہت سی عورتوں کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ یہ نجومی رات حوالات میں گزارنے کی بجائے باہر رہا اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ یہ کتنا بااثر ہو گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹیم نے ایک جعلی عامل اور نجومی علی تبسم کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اسے پکڑوا دیا، تفصیلات کے مطابق آج سے چار سال پہلے بھی اسی ٹیم نے یہاں چھاپہ مارا تھا اور اس جعلی نجومی و عامل علی تبسم کے کارندے وہی تھے جو آج ہیں

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…