جڑانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آپ زندگی بھر کیلئے نا اہل کر دیں میرا رشتہ عوام سے نہیں ٹوٹے گا ٗ آج کل سارے کیس نوازشریف کے خلاف لگے ہوئے ہیں ٗ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں ٗ تمہارے فیصلے کچھ نہیں کر سکتے ٗ نوازشریف کو(ن)لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست دی گئی ہے ٗ کس طرح قانون کو ختم کر سکتے ہیں ؟ ایسا ہوا تو انشا ء اللہ قوم نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کر کے واپس کر دیگی ٗ نااہلی کا معاملہ عوام انتہا تک پہنچائیں گے
ٗنیا پاکستان بنانے والے خود کو نہیں سنبھال سکتے عوام کو کیا سنبھالیں گے ٗ 2018ء میں عوام ایسا دھکہ دیں پھر کبھی سیاسی میدان میں نظر نہ آئیں ٗ بجلی کے تار کے دھماکے سے ڈرنے والا ہماری حکومت ہٹانے آرہا تھا ٗ مولوی نے لاڈلے اور سندھ کے بٹھا بٹھا دیا ہے ٗ 1999ء میں پاکستان ایشین ٹائیگر بن رہا تھا ٗ مشرف نے مارشل لا ء لگا کر پاکستان کا ستیا ناس کر دیا ٗمیرے دور میں ڈرون حملے بند ہوگئے تھے آج پھر شروع ہوگئے ہیں ٗ پھر پاکستان انتشار کا شکار ہونا شروع ہوگیا ہے ٗ عوام تحریک عدل میں میرا ساتھ دیں ٗ سستا فوری اور کھرے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ہفتہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ جب میں یہاں پہنچا تو مجھے طلال چوہدری نے بتایا نوازشریف صاحب ابھی کمرے میں بیٹھ جائیں تھوڑی دیر بعد جلسہ گاہ میں چلیں گے جس پر میں نے کہا کیوں ؟ آگے سے جواب دیا لوگ آرہے ہیں میں نے کہا مجھے ان شیروں سے زیادہ دیر تک دور مت رکھیں میں اوپر آیا تو دیکھا ماشاء اللہ شیروں کا جم غفیر ہے ٗ میں نے طلال چوہدری سے کہا آپ نے کہا تھا لوگ آرہے ہیں جلسہ گاہ بھر رہا ہے یہ تو پہلے ہی بھرا ہوا ہے اس سے اور کیا بھریں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ لاہور والا جلسہ نہیں ہے ٗ آپ نے خالی کرسیوں کا جم غفیر دیکھا تھا ؟جڑانوالہ کہاں ٗ لاہور میں ان کا جلسہ کہاں ؟ جڑانوالہ میں شیروں کا جلسہ کہاں ٗکوئی مقابلہ نہیں ہے ؟۔
نواز شریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر آپ نے لاہور کا جلسہ دیکھا تھا کیا کوئی مقابلہ ہے ؟ جڑانوالہ کے جلسے کو کیا کہوں ؟ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد والے ہمیشہ فیصلہ دیتے ہیں ٗ جڑانوالہ کافیصلہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو نا اہل قرار دیا گیا کیا آپ اس فیصلے کو مان رہے ہیں جس پر جلسے میں شریک لوگوں نے نہیں کا جواب دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ طلال چوہدری ٗر اناثناء اللہ ٗ عابد شیر علی ٗ برجیس اور سٹیج پر موجود ایم این ایز
اور ایم پی ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی کیا یہ بھی کوئی جرم ہے ؟چلو گھر جاؤ ٗ وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ دو اور فیصلہ سنا دیا ۔انہوں نے کہاکہ میں عوام کی عدالت میں آگیا ٗ اسلام آباد سے لاہور تک چار گھنٹے کا سفر تھا چار دن راستے میں لگ گئے ہیں جو جذبہ میں نے جی ٹی روڈ پر دیکھا آج جڑانوالہ میں وہی جذبہ ہے ۔آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے طلال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جڑانوالہ میں کبھی ایسا جلسہ ہوا ہے ٗ آج دنیا بدل رہی ہے ٗ
جڑانوالہ بھی بدل رہا ہے ٗ فیصل آباد بھی بدل رہا ہے ٗ انشا ء اللہ الیکشن آنے والا ہے یہ نئے پاکستان کا ریفرنڈم بنے گا جہاں لوگوں کو باعزت روز گار ملے گا ٗ انشا ء اللہ روشنیاں پھر لوٹ کر آئیں گی ۔ اس موقع پر نوازشریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے یا نہیں ؟ جس پر لوگوں نے جواب دیا ہوئی ہے ٗانہوں نے کہاکہ نوازشریف نے وعدہ کیا تھا پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرونگا ٗ وعدہ پورا کیا ہے یا نہیں کیا ؟ ابھی تو پانچ سال پورے نہیں ہوئے چار سال ہوئے تو مجھے نکال دیا گیا
لیکن وعدہ پورا کر کے وہاں سے نکلا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے موٹر وے کا وعدہ کیا تھا یا نہیں ؟ بتائیں موٹروے گزر رہی ہے یا نہیں ؟ موٹر وے ملتان جارہی ہے اور لاہور جارہی ہے ٗ پشاور جارہی ہے ٗ لاہور سے کراچی جارہی ہے ٗ نوازشریف جب بھی کوئی وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دنوں میں دوبارہ آؤنگا ٗ ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے دن رات محنت کر کے ملک کے مسائل حل کئے ہیں ٗمجھے 1999یاد آرہا ہے ٗ ایٹمی دھماکے کئے ٗ بجلی کی کوئی کمی نہیں تھی ٗ
دوسروں ملکوں بیچنا چاہتے تھے ٗ کوئی دہشتگردی نہیں تھی ٗ ملک تیزی کے ساتھ ترقی کررہا تھا ٗ لوگوں کو روز گار مل رہا تھا ٗ سکول ٗ کالج اور مو ٹر وے بن رہے تھے ٗ ملک ایشین ٹائیگر بن رہا تھا اس وقت مشر ف نے آکر مارشل لاء لگایا اور پاکستان کا ستیا ناس کر دیا ہے ٗ تیرہ سال کے بعد دوبارہ آیا ٗ سات سال ملک سے باہر رہا ٗ چودہ ماہ جیل میں رہا ٗچودہ ماہ جیل میں اس لئے رہا میں نے ایٹیمی دھماکے کئے ٗ سات سال جلا وطنی اس لئے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے جب تیرہ سال کے بعد واپس آئے
تو ملک کے اندر لوڈشیڈنگ تھی ٗ پاکستان کے اندر دہشتگردی تھی ٗ افراتفری تھی ٗنہ گیس تھی نہ بجلی تھی ٗ دہشتگردی ہی دہشتگردی تھی آپ کی دعاؤں سے آکر محنت کی 2013میں دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا ٗ دہشتگردی ختم کر دی ہے ٗ آج پھر پاکستان انتشار کا شکار ہونا شروع ہوگیا ہے ٗآج پھر مہنگائی بڑھ رہی ہے ٗ دنیا نے میلی آنکھوں سے دیکھنا شروع کر دگیا ہے ٗآج پھر پاکستان میں افراتفری بڑھ رہی ہے ٗڈرون حملے پھر شروع ہوگئے ہیں میں نے امریکی صدر اوباما سے کہا تھا
پاکستان خود مختار ملک ہے ٗ کوئی ملک پاکستان کے اوپر ڈرون حملہ نہیں کر سکتا ٗ میرے دور میں یہ ڈرون حملے بند ہوئے تھے یا نہیں ہوئے ٗ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت کو بند کیا ٗ پاکستان کو خودار ملک بنایا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم آج بجلی لائے ہیں ٗدہشتگردی ختم کر دی ہے ٗ بے روز گاری بھی ختم ہورہی تھی ٗ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا تھا ٗ بڑے بڑے باتیں کر نے والے اور نیا پاکستان بنانے و الوں سے پوچھیں انہوں نے ملک کیلئے کیا کیا ہے ٗ ملک کو دیا کیا ہے ٗ کے پی کے کے لوگوں سے پوچھیں ٗ
سوائے دھرنے ٗ سوائے جھوٹ ٗ بہتان تراشی ٗ الزام تراشی کے کیا کیا ہے ٗ ہمارے محترم ججوں نے کہا یہ صادق اور امین ہے ٗصادق اور امین کے قصے معلوم ہیں یا نہیں ہے ٗ واہ بھئی وہ صادق اور امین اس طرح کے ہوتے ہیں ؟۔نوازشریف نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی دل و جان سے خدمت کی ہے اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے ٗ اس ملک کے اندر خدمت زوروں پر تھی ٗ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے خیالی تنخواہ نہیں لی ٗ نوازشریف کو نا اہل کر دیا ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ ڈرون کیمروں میں ہمت نہیں کہ وہ نوازشریف کے قریب آئیں ٗہری پور میں آیا
تو ایسا نہیں ڈرا جیسا مولوی طاہر القادری نے کیا تھا ٗ طاہر القادری نے کیا کیا تھا ؟نوازشریف نے کہاکہ بجلی کے تار کے دھماکے سے ڈرنے والے ہماری حکومت ہٹانے آرہے تھے ٗ بجلی کے تار سے ڈرنے والا ہمارے سے ٹکر لینے آرہا تھا ٗ آپ نے لاڈلے کا بٹھا بٹھایا اور سندھ سے آنے والے کابٹھا بٹھایا ہے ٗاانشاء اللہ 2018میں سب کا بٹھا بیٹھ جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تہیہ کیا ہے کہ انشاء اللہ عوام کو با عزت روز گار ملے گا ٗجتنے لوگ پاکستان کے اندر بے گھر ہیں جن کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے ٗکرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں
انشاء اللہ ان کو گھر ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں مجھے آپ نے بھیجا ٗ وزیر اعظم آپ نے بھیجا ہے ٗ کیا مجھے کوئی نکال سکتا ہے ٗ اب کہتے ہیں نااہلی پانچ سال کیلئے ہوئی ہے یا زندگی بھر کیلئے ہوئی ہے ٗ آپ زندگی بھر کیلئے کر دو میرا رشتہ نہیں ٹوٹے گا ٗ کیا کبھی یہ ر شتہ ٹوٹے گا ٗ میرے ساتھ کہیں انشاء اللہ نہیں ٹوٹے گا ٗ یہ کون ہیں مجھے آپ سے جدا کر دیں ٗ انشا ء اللہ ان کے فیصلے کو قوم مسترد کر دیگی ٗ جو آپ کا فیصلہ ہوگا وہی حتمی فیصلہ ہوگا ٗ آج کل سارے کیس نوازشریف کے خلاف لگے ہوئے ہیں ٗ
سارا زور نوازشریف کے خلاف ہے ٗ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں تمہارے فیصلے کچھ نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہاکہ درخواست دی گئی ہے کہ نوازشریف کو مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹا دیں ٗ ہم نے قانون بنایا ہے ٗیہ کس طرح سے قانون توڑ کرسکتے ہیں ٗکس طرح سے قانون کو ختم کر سکتے ہیں ؟کیا نوازشریف کو نا اہل کر سکتے ہیں اگر ایسا ہوا تو انشاء اللہ قوم خود نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کر کے واپس کر دے گی انہوں نے کہاکہ نوازشریف جو کہتا ہے ٹھیک کہتا ہے ٗمیں نے گھروں کی بات کی ہے
جو شخص مہینے میں جتنے کمائے گا اس کا کچھ حصہ گھر کی قسط میں ادا کر یگا چند سالوں میں گھر ملکیت بن جائیگا کرایوں پر رہنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔نوازشریف نے لوڈشڈینگ کو ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا ختم کر دی ہے یا نہیں کی ٗ نوازشریف نے دہشتگردی ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا ٗ سی پیک کا وعدہ نہیں کیا لیکن اس کو پورا کر دیا ہے ٗ آج تحریک عدل کی بات کی ہے ٗ سستا فوری اور کھرے انصاف کو یقینی بنائیں گے تاکہ دادے کے مقدمے پوتے کو نہ بھگتنے پڑیں ٗ موقع پر انصاف کو یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جڑانوالہ والا ضلع بھی بنے گا ٗ حلقہ بندیاں ہو جانے دیں انشاء اللہ شہباز شریف کو کہونگا کہ وہ اس کو ضلع بنا دیں ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے صوبے میں بے پناہ کام کیا ہے ٗ سڑکیں بنائی ہیں ٗ ایجو کیشن اور ہیلتھ میں بے پناہ کام کیا ہے ٗترقی کیلئے دن رات کام کیا ہے ٗ آج پنجاب بدلا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ باقی اضلاع میں بھی جاؤنگا شہباز شریف نے راولپنڈی ٗ لاہور اور ملتان میں میٹرو بس بنائی ہے ٗ جس کے بعد فیصل آباد ٗ سرگودھا ٗ بہاولپور اور گوجرانوالہ ٗ ساہیوال کی باری آئیگی پورے پنجاب میں پھیلے گی
نیا پاکستان والے جنگلہ بس کہتے تھے آج پشاور میں بھی میٹرو بس بنا رہے ہیں ٗ یہ پاکستان کی کیا خدمت کریں گے ؟یہ اپنے آپ کو نہیں سنبھال سکتے آپ کو کیا سنبھالیں گے ٗ2018ء میں ایسا دھکہ دیں کہ کبھی سیاسی میدان میں نظر نہ آئیں ٗ ووٹ کے تقدس کیلئے میرا ساتھ دینا ہے ٗ پاکستان کے کروڑ وں لوگ ووٹ دیں اور پانچ لوگ وزیراعظم کو باہر کر دیں کیا آپ کو منظور ہے ؟ آپ کا ووٹ کدھر گیا ؟آپ کا نواز شریف کہاں ہے ٗ آپ کا وزیر اعظم کہاں ہے ٗ آپ نے نوازشریف کو نکالا ؟ ووٹ آپ نے دیا تھا ٗ
کس نے نوازشریف کو نکالا ؟ان کو نکالنے کا کوئی اختیار ہے ؟یہ معاملہ ایسے نہیں جائیگا یہ اپنی انتہاء تک پہنچے گا اور پاکستان کے عوام پہنچائیں گے ٗ ہم سب ایک ہو کر آگے بڑھیں گے ۔ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دینگے یہ آپ کا وعدہ ہونا چاہیے کسی کواجازت نہیں دینگے کہ ووٹ کی پرچی کو پاؤں تلے روندے ٗ ان باتیں کو کبھی نہیں بھولنا پھر انشا ء اللہ آپ کے پاس آؤنگا ۔