جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سرگودھا پولیس نے یتیم بچی کی جبری شادی ناکام بنادی ٗ دولہا اور گواہ گرفتار ،سات افراد گرفتار

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا پولیس نے یتیم بچی کی جبری شادی ناکام بناتے ہوئے تقریب میں چھاپہ مار کر دولہا اور گواہ کو گرفتار کر کے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ اسلام پورہ میں لڑکی جویریہ کی رخصتی اس کی مرضی کے خلاف کی جا رہی تھی کہ اس نے رخصتی سے کچھ دیر قبل 15پر کال کر کے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیاجس پر پولیس نے کاروائی کی۔

اور دلہن، دولہا اور دیگر افراد تھانے لے آئی، جہاں دلہن جویریہ نے پولیس کوبتایا کہ اسکا نکاح بھی اسکی مرضی کے بغیرکر دیا گیا ، اور وہ رخصتی کیلئے راضی نہیںاس موقعہ پر دلہن کی ماں اسکی منت کرتی رہی، لیکن لڑکی کے نہ ماننے پر پولیس نے دولہا محمد عثمان اور ایک گواہ امیر حمزہ کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا اور دولہا سمیت سات افراد کے خلاف جبری شادی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔اس مقدمہ کیاندراج پر دلہن کی ماں کی طبیعت خراب ہو گئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…