لاہور(آئی این پی ) زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کردیں ۔ ہفتہ کو پنجاب حکومت نے زینب کے علاوہ 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے
آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ہی پولیس زینب قتل کیس کا چالان عدالت کو بھجوائے گی۔