منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

فلم ساز رام گوپال ورما کے خلاف مقدمہ درج

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)کمپنی، ستیا اور سرکار جیسی معروف بالی وڈ فلمیں بنانے والے فلم ساز رام گوپال ورما کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ان کے خلاف یہ مقدمہ ایک ایسے وقت میں درج کیا گیا جب ایک روز بعد ان کی ویب فلم ریلیز ہونے والی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رام گوپال ورما کے خلاف ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون سماجی کارکن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 67 کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

فلم ساز کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)کے سیکشن 506 اور 509 کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ٗ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے ذریعے غیر قانونی اور فحش مواد کی الیکٹرانک پلیٹ فارم پر تشہیر کی ٗجبکہ انہوں نے فلم میں خواتین کو صرف جنسی شے کے طور پر پیش کیا۔علاوہ ازیں دیوی نامی سماجی کارکن سمیت دیگر خواتین نے بھی رام گوپال ورما کے خلاف سینٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) میں بھی ایک شکایت درج کروائی جس میں فلم ساز پرالزام لگایا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر غیرقانونی طور پر تصاویر جاری کیں جن میں سے ایک تصویر فحش تھی۔ ادھرخواتین کے ایک گروپ نے فلم ساز کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی فلم پر پابندی عائد کردی جائے، اور اسے ویب سائٹ پر ریلیز نہ ہونے دیا جائے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ رام گوپال ورما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے سے متعلق پہلے قانونی ماہرین سے رائی لی جائے گی جس کے بعد ہی فلم ساز کے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے گا۔واضح رہے کہ رام گوپال ورما کی فلم ’گاڈ، سیکس اینڈ ٹرتھ‘ کو 26 جنوری کو ویب سائٹ پر ریلیز کردیا گیا۔ فلم میں امریکی فحش اداکارہ میا مالوکووا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…