اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

عام عادتیں جو جوانی میں بوڑھا بنادیں

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوسکتا ہے آپ ایسے 80 یا 90 سالہ افراد کو جانتے ہوں جو جسمانی طور پر مستعد اور ہر کام کرتے ہوں اور ایسے بھی 40 یا 50 سال کے لوگ آپ نے دیکھے ہوں گے جن سے ہلا بھی نہیں جاتا۔ درحقیقت آپ کی چند عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو جسم کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب گامزن کردیتی ہیں۔ تاہم ان عادتوں سے واقف ہوکر انہیں ترک کرنا اور قبل از وقت بڑھاپے سے بچنا کافی آسان ہے۔

مزید پڑھیں : 6 غلطیاں جو جلد بوڑھا کردیں پیٹ کے بل سونا طبی ماہرین کے مطابق جب کوئی پشت کے بل سونے کا عادی ہو اور چہرے تکیے میں دب جاتا ہے تو اس کا فوری اثر سامنے آتا ہے، جیسے آنکھوں کی سوجن اور پھول جانا، جس کی وجہ چہرے کا سیال سامنے طرف آجانا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس عادت کے نتیجے میں چہرے شکنوں سے بھر جاتا ہے جبکہ کولیگن نامی جلد کی لچک برقرار رکھنے والا ہارموں ختم ہوجاتا ہے۔ اگر تو آپ جلد بڑھاپے کے شکار نہیں ہونا چاہتے تو کبھی بھی اس انداز سے نہ سوئیں۔ یہ بھی پڑھیں : نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات چہرے کو نہ دھونا خواتین میں یہ کافی عام ہے کہ اکثر کاموں کی مصروفیات کی بناءپر سونے سے قبل میک اتارنا بھول جاتی ہیں، مگر ایسا کبھی نہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ سونے سے قبل چہرے کو دھونا دھول مٹی، پسینے اور میک اپ کی صفائی کے لےی ضروری ہے، اگر مرد دن بھر کے کاموں کے بعد آنے والے پسینے یا خواتین میک اپ کو صاف نہ کریں تو مسام بند ہونے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں کیل مہاسے ابھرنے لگتے ہیں۔ اگر جلد چکی ہو تو چہرہ چکنا نظر آنے لگتا ہے۔ تو سونے سے قبل چہرے کو دھونا مت بھولیں تاکہ جلد رات بھر میں تازہ دم اور ہموار ہوجائے۔ یہ بھی دیکھیں : جگمگاتی جلد کے لیے بہترین غذائیں جلدی نگہداشت کی مصنوعات کا بہت زیادہ استعمال اگر تو لاتعداد جلدی مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

اور یہ نہیں جانتے کہ انہیں استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے تو یہ جلد کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ ان مصنوعات میں مختلف اجزاءاستعمال کیے جاتے ہیں اور ان کا امتزاج جلد کو خشک اور خارش بڑھا دیتا ہے۔ جب جلد خشک اور خارش کا شکار ہو تو وہ سرخ اور ورم کا شکار ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں باریک جھریاں زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں۔ مناسب مقدار میں پانی نہ پینا جسم میں پانی کی مناسب مقدار بہت ضروری ہوتی ہے کیونکہ

یہ جلد اور اس کی اندرونی ساخت کے لیے بہت ضروری جز ہے، جب جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو جلد ورم اور لٹکنے لگتی ہے، مختصر مدت میں جلد خشک ہوکر جھریوں کو نمودار کردیتی ہے جبکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ پانی کی کمی جلد کی لچک ختم کردیتی ہے جس کے بعد اس سے نجات پانا بھی لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ یہ بھی جانیں : 9 اشارے جو جسم میں پانی کی کمی ظاہر کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…