اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں عدالت نے خاتون کی جنس تبدیلی کی درخواست مسترد کردی

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے خاتون کی جنس تبدیلی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی عدالت میں ایک خاتون نے عورت سے مرد بننے کیلئے قانونی اجازت کی درخواست دائر کی ۔25 سالہ خاتون نے اپنی جنس کو تبدیل کرنے اور سرکاری کاغذات میں زنانہ نام کی جگہ مردانہ نام درج کرانے کیلئے درخواست دائر کی جس پر خاتون نے موقف اپناتے ہوئے استدعا کی کہ وہ بیرون ملک جاکر اپنی جنس تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔

عدالت نے خاتون کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی،تاہم خاتون نے فیصلے کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کردیا اور درخواست زیر سماعت ہے۔ خاتون کے وکیل علی عبداللہ نے دلیل پیش کی کہ پہلی عدالت نے ان کی موکلہ کو جنس تبدیلی کے لئے اہل ہونے کی رپورٹ جاری کی تھی جبکہ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ خاتون کو ایسے جنسی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں کیا جاسکتا،تاہم اس میں جنس کی تبدیلی کا کوئی مشورہ نہیں دیا گیا تھا۔وکیل نے مزید کہا کہ وفاقی قانون 2016 ءکی شق4 کے تحت جس شخص کی جنس واضح نہ ہو اس کو جنس تبدیلی کی اجازت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…