اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پاگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی اور بلند عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ طور پر ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت کو تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر معاہد ہوگیا ہے اور اس کی تعمیر کیلئے جدہ کی کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔ عمارت کی ڈویلپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے یہ تعمیراتی کمپنی 12 ماہ

میں صرف انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیں۔ بعدازاں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020ءتک ہوگی جبکہ مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ عمارت ایک ہزار میٹر (3 ہزار 281 فٹ ) بلند ہوگی جب کہ برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے۔خیال رہے کہ اس عمارت کو 2013میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مختلف رکاوٹوں کے سبب اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی گئی اور اب آخر کار اس کی تعمیر کا باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…