بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے 118 سال کی عمر میں باپ بننے والے 125 سالہ شہری سلیمان المل نے اپنی صحت و تندرستی کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لبنانی شہری جو کہ 125 سال کی عمر میں بھی بالکل تندرست و توانا ہیں نے بتایا کہ ان کی لمبی عمر کا راز ایک قہوے میں پوشیدہ ہے۔سلمان المل نے بتایاکہ وہ روزانہ کینوا ،سونف،جنگلی پودینے اور خرنوب سے بنے قہوے کا ایک کپ روزانہ اللہ کی رضا کیساتھ پیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا جادوئی قہوہ ہے جو مردے کو بھی زندہ کرسکتاہے۔
خیال رہے کہ سلیمان کی اہلیہ سمیرا بھی تندرست و توانا ہے اور ان کا آخری بچہ بھی اب سات سال کا ہوچکا ہے۔125 سالہ شخص نے بتایا کہ قہوے کے علاوہ ا سکی تندرستی میں روزانہ دو میل سے زیادہ پیدل چلنا بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ وہ گھر کے کام بھی کرتے ہیں اور جب ان کی اہلیہ گھر پر نہ ہو تو لکڑیاں کاٹتے ہیں اور خود بچوں کیلئے کھانا بناتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ 80سال سے سگریٹ پی رہاہوں میرے ہم عمر تمام لوگ مرگئے اور کوئی بھی زندہ نہیں ہے جبکہ میں بہت بوڑھا ہو چکاہوں۔یاد رہے کہ سلمان المل سلطنت عثمانیہ کے دور میں پیدا ہوئے جب ٹائی ٹینک ڈوبا تھا۔