اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کو جمہوریت کے لبادے میں اراکین کی خرید و فروخت کا گھنائونا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے ،خواجہ سعد رفیق

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو جمہوریت کے لبادے میں اراکین کی خرید و فروخت کا گھنائونا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے،گالیاں دو الزام لگائو یا سازش کرو تمہیں شرمناک جمہوریت کا دور واپس نہیں لانے دیں گے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جمہوری قوتیں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکیں گی۔

اور تحریک انصاف بھی خبردار رہے ان کے ممبران بھی زرداری کی سودے بازی کے نشانہ پر ہیں ،زرداری کی کرپٹ سوچ نے میثاق ِ جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرادی نے بھٹوز کی پیپلز پارٹی کو بھائو تائو کا بازار بنائے رکھا ہے ، زرداری صاحب اپنی ہمشیرہ کو چیئرمین سینٹ بنوا کر نظام پر مسلط رہنا چاہتے ہیں ،سینٹ کنٹرول کرنے کے لئے زرداری ہر جماعت کے ممبران کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری کی بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلی سے ملاقات سینٹ الیکشن میں شرمناک ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے ۔ بلوچستان میں تبدیلی درحقیقت جمہوریت کے غلاف میں لپٹی خرید وفروخت ہے ،زرداری نے بلوچستان سے سینٹ نشستیں لینے کے لئے جمہوریت کش سوچ کا ساتھ دیا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…