منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان فلم انڈسٹری کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں ،نیلم منیر

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھاجائے تویہ زیادہ اچھا رہے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ اس وقت سب سے ضروری بات یہ ہے کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھاجائے تویہ زیادہ اچھا رہے گا۔

ماضی کی بات کریں توٹیلی ویژن کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو ہمیشہ اپنی عمدہ کارکردگی اور شان دار پرفارمنس سے مقبولیت دلوائی۔ اگر مستقبل میں ترقی کی بات کریں تواس میں بھی ٹیلی ویژن کے فنکاروں کی کارکردگی بے حدنمایاں ہیں۔نیلم منیر نے کہا کہ بطورہیروئن میں بھی سلوراسکرین پرجلوہ گرہوچکی ہوں ،لیکن میری اصل پہچان توٹی وی سے ہی ہے۔ اس لیے میں مستقبل میں جہاں سلوراسکرین پرمزید کام کرتی دکھائی دونگی، وہیں ٹی وی ڈراموںمیں بھی اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ میں خود کو کسی ایک میڈیم تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔اداکارہ وماڈل نے کہا ہے کہ جب وقت بدلتا ہے توپھرسب معاملات راہ راست پرخود بخود آنے لگتے ہیں۔ جن کی بات پرکوئی یقین نہیں کرتا پھر انھی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگریہ کہا جائے کہ یہ بات اب پاکستان فلم انڈسٹری پرپوری اترتی ہے توغلط نہ ہوگا کیونکہ اب پاکستان فلم انڈسٹری کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں، وہ فنکارجویکسانیت اور ایک جیسے موضوعات پربنائی جانے والی فلموں سے ناراض ہوکردورچلے گئے تھے، وہ آہستہ آہستہ واپس لوٹ رہے ہیں۔نیلم منیر نے کہا کہ دیکھا جائے تواس وقت فلم انڈسٹری کونیا روپ دینے میں ٹیلی ویڑن کے فنکاروں اور نئی نسل کے ہدایتکاروں نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی سینئر فنکاروں کو ساتھ لیے بغیرپاکستان فلم انڈسٹری زیادہ لمبا سفر طے نہیں کر سکتی کیونکہ یہ سینئرفنکار ہی تھے جنہوں نے سیکڑوں یادگار فلموں میں خوبصورت کردار ادا کیے اور انھیں ناقابلِ فراموش بنایا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…