لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ ونڈوز کا نیا ورژن آپ کے کمپیوٹر کیساتھ کیا کر سکتا ہے ، حیرت انگیز معلومات سامنے آگئیں ، مائیکرو سافٹ ونڈوز اب کمپنی کو زیر استعمال کمپیوٹر کا ڈیٹا بھی فراہم کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ ونڈوز کا نیا ورژن اب کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کی جاسوسی بھی کرے گا یعینی ونڈوز میں استعمال ہونے والا ڈیٹے کی کمپنی تک براہ راست رسائی ہوگی۔
مائیکرو سافٹ آفیسر کا کہنا تھا کہ ہم تک پہنچنے والی معلومات خفیہ نہیں ہونگی بلکہ صارف ان معلومات کو بآسانی دیکھ سکے گا جس تک کمپنی رسائی حاصل کرے گی۔ کمپنی کو حاصل ہونے والے ڈیٹا میں کومن ڈیٹا ، آپریٹنگ سسٹم کا نام ، ورژن ، ڈیوائس آئی ڈی اور دیگر معلومات شامل ہوں گی ، ڈیوائس کی نیٹ ورک معلومات ، سیٹنگز اور ہیت کے متعلق تمام معلومات مائیکرو سافٹ کی رسائی میں ہوں گی۔