بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

انٹرویو پر آئی فلپائنی لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر کمپنی منیجر کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ تفصیلات جاری

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک کمپنی کے مینجرکو انٹرویو پر آئی ہوئی ایک فلپائنی لڑکی کو ایک سے زیادہ دفعہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں تین ماہ جیل سزا سنا دی گئی ۔ فلپائنی لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اسنے اخبار میں اشتہار دیکھ کر نوکری کے لیے

دئیے گئے نمبر پر کال کی ۔ جس پر کمپنی کے اس مینیجر نے لڑکی کو انٹرویو والے دن لفٹ یہ کہہ کر پیش کی کہ آپ فلاں بس سٹاپ پر آ جائیں میں آپکو ڈراپ کر دوں گا کیونکہ ہم دونوں کی منزل ایک ہی ہے ۔جس پر فلپائنی لڑکی اس مینجر کے ساتھ بیٹھ گئی اور وہ لوگ آفس کے طرف چل پڑے ۔ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اس مینیجر نے گاڑی میں بھی لڑکی کو بازو سے پکڑنے کے بہانے سے اس کے جسم کے نجی حصوں کو دو دفعہ ہاتھ لگانے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد جب وہ دونوں دفتر پہنچے تو وہاں پہنچتے ہی مینیجر نے لڑکی کو گلے سے لگا لیا ۔ فلپائنی لڑکی نے بتایا کہ اس میں شور مچانے کی ہمت نہیں تھی اس لیے وہ مینیجر سے بہانہ بنا کر باتھ روم میں گئی اور اپنے بھائی کو کال کی ۔ فلپائنی کا بھائی پولیس کے ساتھ دفتر پہنچا اور مینیجر کو گرفتار کروایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پاکستانی مینیجر کو تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے۔  دبئی میں ایک کمپنی کے مینجرکو انٹرویو پر آئی ہوئی ایک فلپائنی لڑکی کو ایک سے زیادہ دفعہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں تین ماہ جیل سزا سنا دی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…