منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گورنر سٹیٹ بینک سے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس اور تمام ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کر لیں

datetime 25  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران قصور میں معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کرنے والے ملزم عمران کا خصوصی عدالت سے 14روزہ ریمانڈ ملنے کے بعدباقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تفتیش کے عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام جدید سائنسی پہلوؤں کو مد نظر رکھا جا رہا ہے جبکہ قصور میں دیگر معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے وقوعہ جات کی

معلومات حاصل کرتے ہوئے تمام کیسزکے مدعیان کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے تاکہ ملزم کے طریقہ واردات اور تمام شواہد کو یکجا کرکے دیگر حقائق بھی بے نقاب کئے جا سکیں۔ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی افسران نے جمعرات کے روز دو متاثرہ بچیوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کیں جبکہ زینب کے والد حاجی امین خرابی صحت کی وجہ سے جے آئی ٹی ممبران سے نہیں مل سکے جن کے ساتھ ملاقات بعد میں شیڈول کر لی گئی ہے۔ جے آئی ٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کوبھی اپنے پروگرام میں بیان کردہ معلومات کے حوالے سے تمام شواہد ساتھ لے کر جے آئی ٹی ممبران سے ملاقات کیلئے بلوایا جا رہا ہے۔ مزید برآں جے آئی ٹی ممبران میں اضافہ کرتے ہوئے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر اشرف طاہر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر ممبر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ جے آئی ٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس اورتمام ٹرانزیکشنز کی تفصیلات مہیا کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران قصور میں معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کرنے والے ملزم عمران کا خصوصی عدالت سے 14روزہ ریمانڈ ملنے کے بعدباقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تفتیش کے عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام جدید سائنسی پہلوؤں کو مد نظر رکھا جا رہا ہے



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…