پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’پدماوتی‘‘نے بھارت میں آگ لگا دی سکول بند، ہنگامے پھوٹ پڑے

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی آغاز سے ہی تنازعات کا شکار رہی اور اب اپنی ریلیز پر پدماوتی نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے،بھارت کی متعدد ریاستوں میں پدماوتی ریلیز ہوتے ہی ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملک بھر میں جلائو گھیرائو کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی سینسر بورڈ نے پدماوتی ریلیز کرنے کی اجازت دیدی تھی۔ بھارت کی چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں فلم کی

ریلیز پر پابندی عائد ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کے شہر گرگام میں مشتعل مظاہرین نے سکول بس پر حملے کر کے اسے شدید نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے سکولوں میں آج عام تعطیل کا اعلان کرنا پڑ گیا۔ بھوپال میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران گاڑی کو آگ لگادی، راجستھان اودے پور میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے دکانیں بند کرادیں جب کہ لوگ فلم کی ریلیز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ احمد آباد میں  پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کو تعنیات کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…