جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نقیب اللہ کیس: راؤ انوار کے تحقیقاتی کمیٹی پر الزامات، ثبوت سامنے لانے کا اعلان

datetime 25  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن)نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے تحقیقاتی ٹیم پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں اپنا دشمن قرار دے دیا۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 13 جنوری کو مشکوک پولیس مقابلے میں مارے جانے نقیب اللہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز راؤ انوار نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی جو اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے ناکام بنادی جس کے بعد ا?ئی جی سندھ نے معطل ایس ایس پی کی گرفتاری کے لیے ممکنہ اقدامات کے احکامات جاری کیے۔ راؤ انوار نے نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔راؤ انوار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے ایڈیشنل آئی جی ثناء4 اللہ عباسی اور مخالفت کرنے والے سی ٹی ڈی افسران کے اپنے ہاتھ صاف نہیں، ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو جلد منظر عام پر لائیں گے۔معطل ایس ایس پی نے کیس کی تحقیقات کرنے والوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیدیا اور حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔راؤ انوار نے کہا کہ بعض پولیس افسران ان کے دشمن اور ذاتی بغض رکھتے ہیں، یہی افسران نقیب اللہ کے ورثا کو گمراہ کررہے ہیں۔راو انوار نے سوال کیا کہ ثناء4 اللہ عباسی بتائیں، انہوں نے آج تک کتنے کامیاب آپریشن کیے؟ آج تک سی ٹی ڈی نے جو پولیس مقابلے کییان میں کتنے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے؟ راؤ انوار نے خود کو پروفیشنل پولیس افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں کوئی مقابلہ کیا ہے۔واضح رہیکہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی نقیب اللہ کی ہلاکت کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…