پشاور (مانیٹرنگ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی ممکنہ تحلیل پر اسمبلی کو بچانے کے لیے اپوزیشن نے حکمت عملی تیار کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا ہے،
اس حوالے سے اپوزیشن ممبران اسمبلی سے دستخط بھی لے لئے گئے ہیں۔ مواخذے کی اس تحریک کو فی الحال اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تو اس کے جواب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر مشتاق غنی نے کہا کہ مواخذے کی تحریک کا ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرکے اپنا شوق پورا کر لے، ہم لوگ اگر حکومت میں نہ رہے تو بھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ جائیں گے۔ تحریک انصاف کے اس وقت اسمبلی میں ناراض ارکان سمیت 61 رکن ہیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور جماعت اسلامی اہمیت اختیار کر گئے ہیں اگر جماعت اسلامی اس اتحاد سے نکل جاتی ہے تو تحریک انصاف سادہ اکثریت کھو سکتی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی وزیراعلیٰ تبدیل ہو گا یا اسمبلی تحلیل ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی ممکنہ تحلیل پر اسمبلی کو بچانے کے لیے اپوزیشن نے حکمت عملی تیار کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن ممبران اسمبلی سے دستخط بھی لے لئے گئے ہیں۔