بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

زینب کے قاتلوں کو جس نے پکڑا ان کے لیے تالیاں بجیں گی ،عاصمہ اور نقیب کے قاتلوں کو بھی پکڑیں ،ن لیگ کے اہم وزیرڈٹ گئے،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیں بابا رحمت نہیں ملا اور جب بھی ملا بابا زحمت ہی ملا۔فیصل آباد کے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا

کہ ہم بابارحمت کیلئے آنکھیں بھی بچھائیں گےاور عزت بھی کریں گے لیکن پاکستان کی تاریخ میں ہمیں بابا رحمت نہیں ملا، جب بھی ملا بابا زحمت ہی ملا، آمروں کو قانونی حیثیت بابا رحمت نہیں دے سکتا وہ بابازحمت نے دی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ملک ٹوٹااور اسے توڑنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہوا، یہاں پر آمروں کو فیصلوں میں جائز قرار دیا گیا، پاکستان کے ساتھ غلط کرنے والوں کو بھی چوک اور چوراہوں پر لٹکایا جائے، بڑے بڑے سوموٹو ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو انصف ملے۔شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر خورشید شاہ کی تنقید کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ زینب کے قاتلوں کو جس نے پکڑا ان کے لیے تالیاں بجیں گی ،عاصمہ اور نقیب کے قاتلوں کو پکڑیں ان کے لیے بھی تالیں بجائی جائیں گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ جو کہتے ہیں استعفے ان کی جیب میں ہیں ان کا ہاتھ کس کی جیب میں ہے؟ پہلے بھی عمران خان نے جعلی استعفیٰ دیا تھا ٗاستعفے اسمبلی کے فلور پر دیں، جو استعفیٰ دے گا وہ اپنی سیاست کے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا۔ ٗاستعفے اسمبلی کے فلور پر دیں، جو استعفیٰ دے گا وہ اپنی سیاست کے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…