بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی سب سے طویل القامت اونٹنی کا نام گنیز بک میں شامل سب سے چھوٹا اونٹ کتنے سینٹی میٹر کا نکلا، تعلق کس ملک سے ہے، حیرت انگیز صلاحیتوں کے حامل اونٹوں کا میلہ سج گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں جاری کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں تین میٹر قامت والی “اونٹنی” کو گینز بک آف ریکارڈز میں دنیا کی سب سے طویل القامت اونٹنی کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ سابقہ ریکارڈ 190

سینٹی میٹر کا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیسٹول کے ایک نگراں فارس الدلجی نے بتایا کہ اس اونٹنی کی عمر آٹھ برس ہے اور اس کا رنگ زرد ہے۔ اس کے مالک سلطان الرشیدی کا تعلق مملکت کے شہر حائل سے ہے۔الدلجی کے مطابق گینز بک کے حکام سے اس اونٹنی کو دنیا کی سب سے طویل القامت اونٹنی کے طور پر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ حکام نے ابتدائی طور پر آمادگی کا اظہار کیا اور اب سرکاری طور پر اس کے اندراج پر کام ہو رہا ہے۔الدلجی نے واضح کیا کہ اس اونٹنی کو خریدنے کے لیے 3 لاکھ ریال تک کی پیش کشیں سامنے آئی ہیں۔ البتہ گینز بک میں انداراج کے بعد یہ رقم کئی گنا بڑھ جائے گی۔فارس الدلجی کا کہنا تھا کہ فیسٹول میں دو رنگوں (زرد اور سیاہ) پر مشتمل اونٹ اور نیلی آنکھوں والے اونٹ (جن کو طوارق بولا جاتا ہے) بھی موجود ہیں۔ ان کے علاوہ چینی اونٹ بھی رکھے گئے ہیں جو سخت سردی کے باعث بہت زیادہ بالوں کے حامل ہوتے ہیں۔ فیسٹول میں “کوتاہ ترین” قد کا اونٹ بھی ہے جس کا قد صرف 90 سینٹی میٹر ہے۔الدلجی کے مطابق فیسٹول میں سرخ اور سنہرے رنگ والے اونٹ الشعلاء اور انتہائی سیاہ اونٹ الغرابیہ بھی پائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…