وینس (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں طالبعلموں نے کھانے کا بل ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد آنے پر پولیس بلالی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق وینس کے ایک ریسٹورنٹ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب طالبعلموں کا ایک گروپ رات کا کھانا کھانے گیا مگر جب انہوں نے صرف چار سٹیک،ابلی مچھلی اور منرل واٹر کا بل دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ اتنے سے کھانے کا بل 1004 پونڈ ( ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد ) بن گیا۔
اور گروپ نے ریسٹورنٹ کیخلاف شکایت کرتے ہوئے پولیس کو طلب کرلیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ وینس میں سینٹ مارک سکوائر کے اوسٹیریا دالوشا نامی واقع ہے جہاں پر جاپانی سٹوڈنٹس کا گروپ کھانا کھانے گیا۔تاہم ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ اسے نہیں یاد کہ جاپانی سٹوڈنٹس کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہو جبکہ وینس کے میئر نے وعدہ کیا کہ اس شکایت پر غور کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وینس ہی کے ایک ریسٹورنٹ میں برطانوی سیاح فیملی کو کھانا کھانے کا بل 463 پونڈ ادا کرنا پڑا تھا۔