منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران کیسے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گھناؤنے جرائم چھپاتا رہا ،ملزم کا وزٹنگ کارڈ منظر عام پر آگیا،دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کا قاتل عمران مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے جرائم چھپاتا رہا،کسی کو شک بھی نہ ہوا،سوشل میڈیا پرعمران کا ایک وزٹنگ کارڈ  گردش کر رہا ہے۔ جس میں عمران نے  خود کو ایک بے حد مذہبی، پرہیزگار اور نیک شخص کے طور پر پیش کیا ہے۔ عمران کے وزٹنگ کارڈ پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ عمران کیسے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے  جرائم چھپاتا رہا اور کسی کو اس پر شک بھی نہیں ہوا،

دریں اثنا قصور میں زینب کو زیادتی اور پھر قتل کرنے والے سفاک ملزم عمران کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عمران نے کہا ہے کہ بچیوں کا قتل میں اپنی مرضی سے نہیں کرتا تھا یہ کام مجھ پر آئے جن کراتے تھے۔تفتیشی ٹیم کواپنے بیان میں ملزم عمران نے بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تاہم یہ بھی کہا کہ وہ یہ کام اپنی مرضی سے نہیں کرتا تھا بلکہ جن اس سے کراتے تھے۔ دوران تفتیش  معلوم ہوا ہے کہ عمران تعویز گنڈہ بھی کرتا تھا۔   سفاک عمران بچیوں کو زیر تعمیر گھروں میں لے جا کر پہلے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتا بعدازاں انہیں قتل کرکے لاش کسی خالی پلاٹ یا کچرا کنڈی میں پھینک دیتا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کا نام عمران علی ولد ارشد ہے جس کا تعلق ترکھان برادری سے ہے اور اس کی عمر 24 سال ہے۔ ملزم عمران 4 جماعتیں پاس ہے جس کا والد نفسیاتی مریض تھا جو گزشتہ ماہ انتقال کرگیا۔ ملزم کا ایک بھائی فرحان ، دوسرا فہد اور تین بہنیں ہیں ایک کے علاوہ تمام غیرشادی شدہ ہیں،واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری گزشتہ روز منظر عام پر لائی گئی تھی ۔علاوہ ازیں سیریل کلر عمران کی گرفتاری کے بعد شہر بھر کی مساجد اور گھروں میں شہریوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

اس موقع پر لوگوں نے شہر میں امن و سلامتی اور خوف سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ دوسری جانب اہل محلہ اور اور اہل علاقہ سمیت قصور کے شہریوں نے اعلان کر دیا ہے کہ اگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران عرف مانا کو عدالت سے  سزائے موت ملنے کے بعد پھانسی دی گئی تو کوئی بھی اس کے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرے گا۔ جبکہ قصور شہر کے علمائے کرام اور مذہبی حلقے نے عمران کی ممکنہ نماز جنازہ پڑھانے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔قصور شہر کے مذہبی حلقوں کا ایک نامور نام مفتی حامد علی قادری کا بھی ہے ۔ مفتی حامد علی قادری کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر ذمہ دار عالم دین اس درندہ صفت اور سفاک انسان کی نماز جنازہ نہیں پڑھائیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…