بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سعودی عرب کو جدید ترین ہتھیارو ں کی فراہمی کیلئے تیار،بڑی پیشکش کردی گئی،مکمل تربیتی پیکیج بھی فراہم کیا جائیگا

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے سعودی عرب کو مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان کی طرف سے دفاعی مصنوعات اور سازو سامان کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلحہ اور آپٹکس وغیرہ کی تیاری کیلئے بھی سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے یہ بات منگل کو سعودی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبدالستار الفوفیلی سے ملاقا ت کرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران

پاکستان کو وقتاً فوقتاً معاونت اور امداد کی فراہمی پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سپر مشاک ہوائی جہاز بارے سعوی وزارت دفاع اور پاکستان ایرونارٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) میں جاری تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے دفاعی پیداوار خصوصاً بحری جہاز سازی کی صنعت میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے سعودی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سعودی کمانڈر اور وفد کو پاکستان کی طرف سے دفاعی مصنوعات اور سازو سامان کی فراہمی کی پیشکش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیاء کی فروخت کے بعد سعودی عرب کو مکمل تربیتی پیکیج بھی فراہم کیا جائیگا ۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو دفاعی پیداواری اداروں میں جنگی سازو سامان کی تجرباتی جانچ پڑتال کی بھی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلحہ اور آپٹکس وغیرہ کی تیاری کیلئے بھی سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ ملاقات کے دوران جنگی جہازوں کی تیاری اور مرمت کی سہولیات کے لئے کراچی شپ یارڈ کے سعودی بحریہ کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…