منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ارجن کپور اور رنویر سنگھ کی ،نو انٹری میں انٹری

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)ماضی میں بولی وڈ کے ’غنڈے‘ رہنے والے اداکار ارجن کپور اور رنویر سنگھ اس بار ’نو انٹری میں انٹری‘ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔جی ہاں، خبریں ہیں کہ دونوں اداکار ایک بار پھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے، اور دونوں نے اس بار سلمان خان اور انیل کپور جیسے اداکاروں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے ’نو انٹری میں انٹری‘ دی ہے۔2014 کی مشہور بولی وڈ فلم ’غنڈے‘

میں ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دینے والے دونوں نوجوان ہیرو اس بار فلم ساز انیس بزمی کی فلم ’نو انٹری میں انٹری‘ کے اندر بدمعاشیاں کرتے نظر آئیں گے۔دکن کیرونیکل کے مطابق انیس بزمی ڈائریکٹر بونی کپور کے ساتھ 2005 کی کامیڈین رومانٹک فلم ’نو انٹری‘ کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں۔فلم کی ٹیم چاہتی ہے کہ اس فلم کے سیکوئل میں پرانی فلم کے اداکاروں کے بجائے نئے چہروں کو کاسٹ کیا جائے۔فلم کی ٹیم سے منسلک ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ کو فلم میں سلمان خان کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، جب کہ ارجن کپور کو انیل کپور کا کردار دیا جائے گا۔یہ دوسرا موقع ہوگا کہ ارجن اور رنویر سنگھ ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔’نو انٹری میں انٹری‘ کی دیگر مرکزی کاسٹ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کو تیسرے اداکار کے طور پر کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔فلم کی ہیروئنز کے نام بھی سامنے نہیں آسکے، اور نہ ہی اس کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 2005 کی کامیڈی رومانٹک فلم ’نو انٹری ‘ میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، بپاشہ باسو، لارا دتا، سیلینا جیٹلی، بومن ایرانی، ایشا دیول اور رزاق خان سمیت دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔فلم نے باکس آفس پر خوب پیسے بٹورے، جب کہ فلم نے تنقید نگاروں سے بھی اچھے تجزیے حاصل کیے تھے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…