پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پربھاس نے ساتھی اداکارہ انوشکا شیٹھی سے شادی کی تردید کردی

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) فلم ’باہو بلی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار پربھاس نے ساتھی اداکارہ انوشکا شیٹھی سے شادی کی تردید کردی۔فلم ’باہو بلی ٹو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار پربھاس نے اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف تیلگو فلم انڈسٹری کو متاثر کیا بلکہ بالی ووڈ کے کئی فلمساز اور ہدایت کار بھی ان کے دیوانے ہوگئے یہاں تک کہ اداکار کی ہندی سینما میں ڈیبیو کی کوششیں بھی تیز ہوئیں اور وہ اب ہدایت کار سجیت کی فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل شردھا کپور لیڈ رول کریں گے۔

فلم ’باہو بلی ٹو‘ سے شہرت کے بعد اداکار کو کئی افواہوں کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن کافی عرصے سے اْن کی اور انوشکا شیٹھی کی شادی کی خبریں زیر لب تھیں لیکن پربھاس نے اب تمام خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھاس نے اپنی اور انوشکا شیٹھی کی خبروں سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کے سامنے اپنی شادی سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتا اور میں کس سے شادی کرنے والا ہوں کس سے نہیں، یہ میرا معاملہ ہے، میں اپنی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتا ہوں جب شادی کروں گا سب کو پتہ چل جائے گا۔دوسری جانب انوشکا شیٹھی نے بھی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پربھاس اور میں اچھے دوست ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم لوگ شادی کررہے ہیں اور میری شادی سے متعلق جو بھی خبر پھیلائی جارہی ہیں وہ سب غلط ہے کیوں کہ میری شادی کا حق صرف میرے والدین کا ہے اور میرے والدین ہی میرے لئے لڑکا تلاش کریں گے اور جب شادی ہوگی تو اپنے دوست سمیت مداحوں کو بھی مدعو کروں گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…