ممبئی (این این آئی) کترینہ کیف ناکامیوں کے بھنور سے نکل کر ایک بار پھر نمبر ون کی پوزیشن پر توجہ مرکوز کر چکی ہیں-تفصیلات کے مطابق کسی زمانے میں کامیاب ترین اداکارہ تصور کی جانیوالی کترینہ کیف کو حالیہ برسوں میں چند بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یوں لگتا تھا جیسے انکا کیریئر خاتمے کی سمت گامزن ہے مگر ’’خانز‘‘ کا سہارا ملتے ہی انکے ستارے پھر چمکنے لگے ۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے کہا تھا شاہ رخ فلم زیرو سے متعلق سنجیدہ ہیں، وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں انہیں بہترین افراد کی معاونت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا زیرو کی ٹیم اور شاہ رخ کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے میں آنکھ بند کرکے ان پراعتماد کرسکتی ہوں۔