بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نقیب محسود کی اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کی خواہش تھی، اپنی موت کے بارے میں نقیب محسود نے پیش گوئی کی تھی؟ والد کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ پولیس کی حفاظت میں کراچی پہنچ گئے ہیں۔نقیب کے اہل خانہ سہراب گوٹھ پہنچے جہاں محسود قبیلے کے جرگے نے کیمپ لگایا ہوا ہے۔اس موقع پر مقتول کے والد خان محمد نے کہا کہ نقیب محسود کی اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کی خواہش تھی۔ نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے، وہ کہتا تھا کہ میرے مرنے پر 20 کروڑ عوام روئیں گے۔

والد خان محمد نے معاملے پر ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے لیے انصاف چاہیے۔اس سے قبل نقیب اللہ کے والد نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی روانگی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس، آرمی چیف اور وزیر اعظم سے قاتل کو سزا دینے کی اپیل کی تھی۔نقیب اللہ کے بھائی فرید اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر نقیب کے پاس 70 لاکھ روپے ہوتے تووہ دبئی کیوں جاتا؟ باپ مزدوری کیوں کرتا؟ نقیب نے والد سے محبت کی وجہ سے نسیم اللہ کے نام سے شناختی کارڈ بنوایا تھا۔یاد رہے کہ رؤا ا نوار نے 27 سالہ نوجوان نقیب اللہ محسود کو 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا۔تاہم نقیب کے اہلخانہ نے راؤ انوار کے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا تھا جس کے بعد نقیب کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور چیف جسٹس پاکستان نے بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لیا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سہراب گوٹھ میں نقیب محسود کے ماوورائے عدالت قتل کے خلاف پختون گریڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار پر بہت سارے بے گناہ افراد کا خون ہے، سب سے انصاف کیا جائے ۔ نقیب محسود کے قتل کے بعد اب کوئی ماورائے عدالت قتل نہیں ہونے دیں گے ۔ را ؤانوار پوری ٹیم کے ساتھ پلان بنا کر بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ غریبوں کی آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی۔ راؤ انوار کو اس کے گناہوں کی سزا ضرور ملے گے، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔ بے گناہ لوگوں کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، سب کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نقیب محسود بے گناہ تھا اس کو پختون اور محسود ہونے پر راؤ انوار نے پلان بنا کر قتل کیا ۔ پختون گریڈ جرگہ میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام کی شرکت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…