جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ترکی کا شام کے علاقوں پر حملہ،دھمکیاں دینے کے بعد امریکہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،ایک اور وارننگ جاری

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ترکی نے ان کے ملک کو عفرین میں فوجی کارروائی کے بارے میں مطلع کردیا تھا اور یہ علاقہ شام میں امریکی فوج کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شامی شہر منبج میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں انھیں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اور عفرین میں ترکی کے آپریشن سے داعش کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دریں اثناء ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہاکہ ہمارے جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اب وہاں بری فوج بھی کارروائی کررہی ہے، ہم ان کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، کرد ملیشیا کی حمایت کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس لئے ترکی میں رہنے والیکرد سڑکوں پر احتجاج سے باز رہیں۔دوسری جانب ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی سے ملحقہ شام کے علاقے عفرین میں کارروائی کا مقصد کرد جنگجوؤں کا انخلا اور شام کے اندر 30 کلو میٹر گہرا ’محفوظ زون‘ قائم کرنا ہے۔  امریکا کی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ترکی نے ان کے ملک کو عفرین میں فوجی کارروائی کے بارے میں مطلع کردیا تھا اور یہ علاقہ شام میں امریکی فوج کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شامی شہر منبج میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں انھیں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اور عفرین میں ترکی کے آپریشن سے داعش کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…