جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے طور پر میری نامزدگی اعزاز کی بات ہے ،صباء قمر

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) معروف اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ میں ودیا بالن کو فلم فیئر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتی ہوں ، بھارتی فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے طور پر میری نامزدگی سب سے یادگار لمحہ تھا گوکہ میری فلم ’’ ہندی میڈیم ‘‘ کو بہترین فلم اور میرے مد مقابل کردار ادا کرنے والے عرفان خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا اور سمجھتی ہوں کہ یہ ایوارڈ بھی میرے ہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہترین اداکارہ کے طور پر ودیا بالن ، سری دیوی جیسی سینئر اداکارائوں کے ساتھ مقابلہ تھا جس میں ودیا بالن کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ۔ مجھے ایوارڈ نہ ملنے کا کوئی دکھ نہیں بلکہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ۔ فلم فیئر ایوارڈ میں میرا نام شامل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بالی ووڈ میں ہمارے اداکاروں کی قابلیت کا اعتراف کیا جاتا ہے اور اگلی کسی فلم میں موقع ملا تو اپنی اداکاری سے ضرور ایوارڈ حاصل کروں گی ۔میں اپنے ان تمام پاکستانی اور بھارتی پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…