منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

زرین خان کی سلمان خان کے لیے محبت چھلکنے لگی

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان سے متعلق کہا ہے کہ سلمان خان اْن کے لیے سب سے خاص ہیں اور اْن کے دل کے سب سے قریب بھی ہیں۔فلم ’’ویر‘‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ زرین خان کی قسمت اْس وقت بدلی جب اْنہیں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے متعارف کرایا بعدازاں اداکارہ نے اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

یہ سب کچھ بالی ووڈ کے رابن ہڈ سلمان خان کا ہی دیا ہوا موقع ہے لیکن اب زرین خان دبنگ خان پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہونے لگیں اور یہ مہربانی اتنی بڑھ گئی کہ وہ سلمان خان کو اپنے دل کے سب سے قریب سمجھتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبرو اداکارہ زرین خان کا سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سلمان ایک ایسے شخص ہیں جو میرے لیے بہت خاص ہیں اور میرے دل کے بہت قریب رہتے ہیں کیوں کہ میں نے فلم انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا تھا اور نہ ہی میرا کوئی ارادہ تھا لیکن آج میں جو کچھ بھی ہوں سلمان کی وجہ سے ہی ہوں۔زرین خان نے کہا کہ ڈیبیو کرنا میرے لیے ایک خواب کا درجہ رکھتا ہے کیوں کہ بہت سے لوگ اداکار بننے کے خواب کو لے کر آگے بڑھتے ہیں اور خواب کی تکمیل کے لیے لوگ اپنا گھر تک چھوڑ چھاڑ کر ممبئی آجاتے ہیں جوکہ بعض اوقات پورا بھی نہیں ہوتا لیکن اس معاملے میں میری قسمت بہت اچھی ہے سلمان خان وہ واحد شخص ہیں جن کی میں دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا جس کے لیے میں اْن کی شکر گزار ہوں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…