منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بے سہارا بچوں کی پرورش کرنے والے بالی ووڈ سٹارز

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے متعدد سٹارز نے بے سہارا بچوں کی پرورش کر کے والدین ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے طویل قانونی جنگ کے بعد اپنی پہلی بیٹی رینی کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا، اس وقت سشمتا کی عمر صرف 25 سال تھی۔ اس کے بعد سشمتا سین نے 2010ء میں علیشہ کو گود لیا۔ یہ دونوں بچیاں اس وقت سشمتا سین کے زیر سایہ ہی پرورش حاصل کر رہی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے صرف 21 سال کی عمر میں آٹھ چھایا اور گیارہ سالہ پوجا کو گود لیا تھا۔ یہ دونوں بچیاں روینہ کی ایک کزن کی صاحبزادیاں ہیں جو مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی نے کوڑے دان سے ایک بچی کو اٹھا کر اپنے خاندان کا حصہ بنایا اور اپنے حقیقی بچوں کی طرح پرورش کی۔ یہ لڑکی اب امریکا میں زیر تعلیم ہے۔

بالی ووڈ کے معروف لکھاری اور سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ارپیتا نامی ایک لڑکی کو گود لیا اور اپنی حقیقی بیٹیوں کی طرح اس کی پرورش کی۔انڈین فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے اپنی بھتیجی کو گود لے کر اس کی پرورش کے فرائض سرانجام دیئے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…