منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اہم سرکاری محکمے میں خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس منظرعام پر آ گیا ، بات نہ ماننے پر سائلہ کا تبادلہ جہلم سے خانیوال بعد ازاں مری کر دیا گیا،اعلیٰ ترین عہدیدار ملوث،افسوسناک انکشافات

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ بہبود آبادی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس منظرعام پر آ گیا ،خاتون نے ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف خاتون وفاقی محتسب انسداد ہراسیت میں درخواست جمع کرادی ۔نجی ٹی وی کے مطابق صائمہ انیس نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری بہبود آبادی اعظم خان نے سیکشن آفیسر ایڈمن یوسف کی ملی بھگت سے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ افسران کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے پر مجبوراًا جہلم پوسٹنگ کرائی۔ بات نہ ماننے پر سائلہ کا تبادلہ جہلم سے خانیوال

بعد ازاں مری کر دیا گیا اور مسلسل فون پر بھی ہراساں کیا جاتا رہا۔ خاتون ٹرانسفر کے سلسلے میں سیکرٹری کے آفس آئیں تو سیکشن آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان کے کمرے میں زبردستی لے گیا اور اعظم خان نے پھر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔صائمہ انیس کا کہنا تھا کہ بات ماننے اور نقاب اتارنے پر ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان نے من مانی جگہ پوسٹنگ کی آفربھی کی۔ دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری بہبود آبادی اعظم خان نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں، انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…