پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فلم ’’باہلو بلی ‘‘ کے ہیرو 2018 میں ہی شادی کریں گے

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے ہیرو پربھاس ویسے تو 2017 میں پورا سال خبروں کی زینت بنے رہے۔تاہم 2018 میں بھی وہ خبروں میں ہی رہیں گے، کیوں کہ یہ خبریں پھر سے تیز ہونے لگی ہیں کہ وہ رواں برس دیگر بولی وڈ ستاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شادی رچانے والے ہیں۔پربھاس کی شادی کی خبریں بھی 2017 سے گردش میں ہیں،

تاہم پورے سال میں اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔لیکن اب تیلگو زبان کے سپر اسٹار پربھاس کے چچا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ’باہو بلی‘ ہیرو رواں برس شادی رچائیں گے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق پربھاس کے چچا اور تیلگو فلموں کے معروف اداکار کرشنم راجو نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ’باہو بلی‘ ہیرو 2018 میں ہی شادی کریں گے۔کرشنم راجو نے 20 جنوری کو اپنی سالگرہ منائی، اور اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پربھاس رواں برس ہی شادی کریں گے۔پربھاس کے چچا نے ان کی شادی سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ 2018 ان کے بھتیجے کی شادی کا سال ہے۔کرشنم راج کا مزید کہنا تھا کہ پربھاس بھی شادی کے لیے تیار ہیں۔رپورٹرز نے کرشنم راج سے سوال کیا کہ پربھاس کی دلہن کون بنے گی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔پربھاس کی شادی کی تصدیق ہونے کے بعد ان کے مداح انوشکا شیٹھی کو ان کی ہونے والی دلہن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔خبر کے مطابق اگر پربھاس نے انوشکا شیٹھی کے علاوہ کسی اور خاتون کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا تو ان کے مداحوں کے لیے یہ بری خبر ہوگی۔خیال رہے کہ انوشکا شیٹھی اور پربھاس نے ’باہو بلی‘ سیریز سمیت کم سے کم 4 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…