منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن:ن لیگی وفد جواب داخل کرانے پہنچ گیا،تحریک انصاف بھی ثبوتوں کی گاڑی لیکر آگئی

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کا وفد 2013ءکے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں جواب داخل کرانے پہنچ گیا۔وفد میں وفاقی وزیرمملکت انوشہ رحمان، اقبال ظفر جھگڑا، راجہ ظفرالحق، رفیق رجوانہ، اشتر اوصاف اور بیرسٹر ظفر اللہ شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے داخل کرائے جانے والے جواب میں تحریک انصاف کے دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کیے گئے ہیں، جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف 2سال تک انتخابی دھاندلی کی سازش کا غلط الزام لگاتی رہی۔ اس نے انتخابات کے بعد نتائج کو تسلیم کیا تھا، بعد میں دھاندلی کا شور مچا دیا۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 2013ءکے عام انتخابا ت میں تحریک انصاف کے متعدد امیدواروں کی ضمانتیں ہی ضبط ہو گئی تھیں۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنمااسحاق خاکوانی اور عوامی نیشنل پارٹی کی رہنماءبشریٰ گوہر بھی دھاندلی کے شواہد پیش کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن پہنچ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے دھاندلی کے ثبوت گاڑی میں بھر کر لائے گئے ہیں۔

مزید پڑھئے:ششش ! کوئی ہے ؟ مرنے والا اپنی موت کی اطلاع دیتا ہے۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…