اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئنکل کھنہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہوگئیں ٗ پیڈ مین فلم بنائیں گی

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ اور پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہوگئیں ٗ اس سلسلے میں ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’پیڈ مین‘ بھی اسی موضوع پر مبنی ہے۔ٹوئنکل کھنہ نے ایک انٹرویومیں کہاکہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ فلم ایک تحریک بن جائے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود پر شرمندہ ہونے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔اس حوالے سے ٹوئنکل کھنہ نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی

لڑکی ملالہ یوسف زئی سے بھی بات چیت کی۔خیال رہے کہ فلم ’پیڈمین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور

انہیں شرمساری سے محفوظ کیا۔اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔فلم ’پیڈمین‘ میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ردھیکا آپٹے اور سونم کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن اور آر بالکی کی ہدایات میں بننے والی فلم اب رواں سال 9 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…