ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عوام اچانک ہارٹ اٹیک سے جان بچانے کیلئے کیا کریں؟ملک کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ایمرجنسی فارمولا بتا دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماہر امراض دل  اظہر محمود کیانی نےدل کے عارضہ سے بچاؤ کے لیے ایک بہترین اورآسان نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات روکنے کے لیے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس رکھیں جس میں چار گولیاں ڈسپرین، چار گولیاں اینجی سڈ اور ڈیپونڈ این ٹی فائیو سکن (Patch) موجود ہوں۔

معروف ہارٹ سرجن نے تمام لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو سینے کے درمیان میں کھچاؤ اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے، اسے پسینہ آ جائے، رنگ زرد ہو جائے، سانس لینے میں دشواری محسوس ہو، ایسا محسوس ہو کہ جیسا اس کے سینے پر کوئی بیٹھا ہوا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو دل کے دورے کی نشانی ہو گی، اس موقع پر متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین گولی چبا کر نگل جانی چاہیے اور زبان کے نیچے ایک گولی اینجی سڈ رکھ لینی چاہیے، سینے کے بائیں طرف Deponid این ٹی فائیو سکن (Patch) لگا لینا چاہیے، اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے ہو گی۔  اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور فوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔جن خواتین و حضرات کی عمر 40 سال سے زائد ہو چکی ہے انہیں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کٹ تیار کرکے اندرونی جیب یا لیڈیز اپنے ہینڈ بیگ میں اپنے پاس رکھیں، اس طرح دل کا دورہ پڑنے سے آپ موت کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…