منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

میرے اوپر سے کیسز ختم ہوجائیں گے تو شادی کا سوچوں گا، سلمان خان

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان 52 سال کے ہوچکے ہیں اور ابھی تک کنوارے ہیں ان کے گھر والوں اور پرستاروں کی شدید خواہش ہے کہ سلمان خان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن سلمان خان خود شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے پہلی بار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو’’آپ کی عدالت‘‘میں کھل کر اپنا موقف بیان کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دبنگ خان سے جب شو کے میزبان نے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گے تو انہوں نے کہا کہ آپ میری نجی زندگی سے تو واقف ہیں، اس وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں ایک جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکارکا کیس اور دوسرا ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس۔ سلمان نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ یہ دونوں کیسز ہم جیت جائیں گے لیکن اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ اگرمجھے سزا ہوگئی اور میں جیل چلا گیا تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا کہ

اس کا شوہر دو تین یا پانچ سال کے لیے جیل میں ہے اور میرا بچہ اس کے ساتھ، یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے اور میں سلاخیں پکڑ کراس سے کہوں بیٹا کیسے ہو، ٹھیک ہو، پڑھ رہے ہو۔ لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی بچے اورآنے والی زندگی کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لیے میں شادی نہیں کررہا۔سلمان خان نے شادی کے حوالے سیامید ظاہر کی کہ جب ان کے اوپر سے یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو وہ شادی کے بارے میں ضرور سوچیں گے اور اگر انہیں سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…